مہنگائی کی شرح چھ سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی،وزیر اعظم شہباز شریف کی قوم کو مبارکباد

مہنگائی کی شرح چھ سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی،وزیر اعظم شہباز شریف کی قوم کو مبارکباد

اسلام آباد:وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں کمی پر قوم کو مبارکباد دی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اللہ کے کرم اور حکومت کی معاشی ٹیم کی محنت کے نتیجے میں مہنگائی کی شرح 3.57 فیصد تک آ گئی ہے، جو گزشتہ چھ سال کی کم ترین سطح ہے۔

 وزیرِ اعظم نے کہا کہ گزشتہ سال کی نسبت رواں ہفتے مہنگائی کی شرح میں 39.11 فیصد کمی آئی ہے، جس سے عوام کو ریلیف ملے گا۔ انہوں نے یقین دلایا کہ حکومت عوام سے کیے گئے وعدوں پر قائم ہے اور ملک کی ترقی کے لیے تمام ممکنہ اقدامات اٹھا رہی ہے۔

مصنف کے بارے میں