آئی سی سی کا چیمپئنز ٹرافی اجلاس  ایک بار پھر ملتوی، بی سی سی آئی کے جواب کا انتظار

آئی سی سی کا چیمپئنز ٹرافی اجلاس  ایک بار پھر ملتوی، بی سی سی آئی کے جواب کا انتظار

دبئی :چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی سے متعلق آئی سی سی کا اہم اجلاس ایک مرتبہ پھر ملتوی کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، اجلاس میں چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول اور میزبانی سے متعلق فیصلہ ہونا تھا، لیکن بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے پاکستان کے اضافی مطالبات کے حوالے سے ابھی تک جواب نہیں دیا۔

 پاکستان کے مطالبات بھارتی بورڈ سے متعلق ہیں اور بھارتی کرکٹ بورڈ کو حکومت سے مشاورت کے بعد آئی سی سی کو جواب دینا تھا۔ اس جواب کی عدم وصولی کے باعث اجلاس ملتوی کیا گیا۔ اجلاس کا نیا شیڈول بی سی سی آئی کے جواب کے بعد طے کیا جائے گا۔

مصنف کے بارے میں