9 مئی مقدمات میں پیشرفت: پی ٹی آئی قیادت کو گناہ گار قرار دے دیا گیا

01:03 PM, 7 Dec, 2024

نیوویب ڈیسک

لاہور: 9 مئی کے سانحے سے متعلق مختلف مقدمات میں جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) نے لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں اپنی رپورٹ پیش کی ہے، جس میں پی ٹی آئی قیادت کو گناہ گار قرار دیا گیا۔ جے آئی ٹی نے بتایا کہ پی ٹی آئی رہنماؤں نے 9 مئی کو عوام کو اکسایا اور اس کے نتیجے میں اسد عمر، اعظم سواتی اور حافظ فرحت عباس سمیت دیگر ملزمان پر الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

عدالت میں سماعت کے دوران جے آئی ٹی نے تفتیش مکمل کر کے رپورٹ پیش کی اور ملزمان کے وکلاء سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ اب آپ بحث کریں۔ عدالت نے اس پر ملزمان کے وکلاء کو 14 جنوری کو دلائل دینے کے لیے طلب کیا۔

مزیدخبریں