مریم نواز کا نوجوانوں کے لیے کاروبار شروع کرنے کی نئی سکیم کا اعلان

 مریم نواز کا نوجوانوں کے لیے کاروبار شروع کرنے کی نئی سکیم کا اعلان

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے میں چھوٹے کاروباروں کو فروغ دینے کے لیے کاروبار کارڈ سکیم متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت ایک سے 10 لاکھ روپے تک قرض فراہم کیا جائے گا۔ اجلاس میں چیف منسٹر آسان کاروبار فنانسنگ سکیم کی بھی منظوری دی گئی، جس کے تحت میڈیم کاروبار کے لیے تین کروڑ روپے تک قرض فراہم کرنے کی تجویز پیش کی گئی۔

وزیراعلیٰ نے سمال اور میڈیم لون سکیم کے لیے جامع پلان طلب کیا اور تجارتی سرگرمیوں کو بڑھانے کے لیے بلاسود قرضوں کی تجویز کا بھی جائزہ لیا گیا۔ اس کے علاوہ، بڑے شہروں میں سمال اور میڈیم انڈسٹریز کے لیے الگ زونز مختص کرنے پر بھی بات کی گئی۔

کسانوں، تاجروں اور نوجوانوں کے لیے قرض حاصل کرنے کے بعد تین ماہ کا گریس پیریڈ بھی دیا جائے گا، اور قرض 5 سال میں واپس کرنا ہوگا۔ کاروبار کارڈ کا استعمال مخصوص 10 ایریاز میں نہیں کیا جا سکے گا۔ خاص طور پر نوازشریف آئی ٹی سٹی میں آئی ٹی اسٹارٹ اپس کے لیے قرض فراہم کرنے کی ترجیح رکھی گئی ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ اس سکیم کا مقصد پنجاب میں تجارت اور صنعت کو فروغ دینا اور نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنا ہے

مصنف کے بارے میں