کراچی:8 دسمبر کو سندھ کے مختلف 8 تعلیمی اداروں میں ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کا انعقاد ہو گا، جس کے لیے ٹیسٹ مراکز کے اطراف دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔ اس کے تحت ٹیسٹ مراکز میں موبائل فونز، ڈیجیٹل ڈیوائسز، اور لیڈیز پرس لے جانا منع ہوگا۔
امیدواروں کو ایڈمٹ کارڈ کے ساتھ ساتھ شناخت کے لیے ایک دستاویز بھی ساتھ لانا ہوگی، جیسے شناختی کارڈ، پاسپورٹ، ڈومیسائل یا تصویر والی مارکس شیٹ۔ رش اور بدمزگی سے بچنے کے لیے کراچی میں تین امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں، جبکہ حیدر آباد، میر پور خاص، نواب شاہ، سکھر اور لاڑکانہ میں بھی مراکز بنائے گئے ہیں تاکہ امیدواروں کو سہولت فراہم کی جا سکے۔