منی پور: بھارتی ریاست منی پور میں نسلی فسادات اور فوج کے جعلی مقابلوں کے باعث کشیدگی بڑھ گئی ہے۔ 7 نومبر کو جیریبام میں ایک خاتون کو زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا، جس کے بعد پولیس نے کوکی قبیلے کے 10 نوجوانوں کو دہشت گرد قرار دے کر بے دردی سے ہلاک کر دیا۔
مقامی افراد کے مطابق پولیس کا الزام جھوٹا ہے اور یہ نوجوان بے گناہ تھے۔ ریاست میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر مودی حکومت نے کرفیو نافذ کیا ہے اور انٹرنیٹ سروسز معطل کر دی ہیں، جبکہ 9000 پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔