پاکستان میں سردی کی نئی لہر کی آمد، کراچی سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں درجہ حرارت میں کمی

پاکستان میں سردی کی نئی لہر کی آمد، کراچی سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں درجہ حرارت میں کمی

لاہور، کراچی:محکمہ موسمیات نے  ملک میں سردی کی شدت میں اضافے کی پیش گوئی کی ہے اور اس ضمن میں ایک الرٹ جاری کیا ہے۔ مغربی ہوائیں آج سے ملک میں داخل ہو رہی ہیں جس کے نتیجے میں درجہ حرارت 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ کم ہو جائے گا۔ کراچی میں سرد ہوائیں شروع ہو چکی ہیں، اور کم سے کم درجہ حرارت 12 ڈگری ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ، پنجاب، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں موسم سرد رہنے کی توقع ہے جہاں درجہ حرارت معمول سے 4 سے 6 ڈگری کم ہو جائے گا۔ بلوچستان کے کچھ علاقوں میں درجہ حرارت منفی 3 سے منفی 5 ڈگری تک گرنے کا امکان ہے۔

موسم کی شدت کے پیش نظر محکمہ موسمیات نے کسانوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ موسم کی پیشگوئی کے مطابق اپنی سرگرمیاں ترتیب دیں اور صبح و رات کے اوقات میں باہر کام کرنے سے گریز کریں۔ سیاحوں اور مسافروں کو بھی محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مصنف کے بارے میں