نواز  شریف سے ملاقات ہوئی نہ ارادہ ہے،  اگلے چند ماہ  تک  سیاست میں انٹری کا کوئی ارادہ  نہیں:مفتاح اسماعیل

10:28 PM, 7 Dec, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آ باد:سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کاکہنا ہے کہ   میری نواز  شریف سے ملاقات ہوئی نہ ارادہ ہے، ابھی فی الحال لکھنے پڑھنے  پر توجہ ہے اور کاروبار کر رہا ہوں، اگلے چند ماہ  تک  سیاست میں انٹری کا کوئی ارادہ  نہیں ہے۔

سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل  نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے کہاکہ   کہنا ہے کہ   میری نواز  شریف سے ملاقات ہوئی نہ ارادہ ہے، ابھی فی الحال لکھنے پڑھنے  پر توجہ ہے اور کاروبار کر رہا ہوں، اگلے چند ماہ  تک  سیاست میں انٹری کا کوئی ارادہ  نہیں ہے۔


ان کاکہنا تھا کہ کوئی نہیں بتا رہا کہ ملک کے مسائل کیسے حل ہوں گے؟ تمام لیڈر قابل ہیں، لیکن پلان تو بتانا چاہیے۔ میں مسلم لیگ ن کے تمام عہدوں سے استعفیٰ دے چکا ہوں، الیکٹورل  پراسس اور سیاست  سے دور  ہوگیا ہوں، آج کل معیشت سے متعلق پڑھتاہوں اور کاروبار کرتا ہوں۔


سابق وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ کوئی نہیں بتا رہا کہ ملک کے مسائل کیسے حل ہوں گے؟ تمام لیڈر قابل ہیں، لیکن پلان تو  بتانا چاہیے۔دنیا بھی نہیں چاہتی کہ ہم ڈیفالٹ کریں، ملک میں آج گندم سستا ہوگئی۔ چیزیں بہتر ہو رہی ہیں، دنیا بھر میں گندم  اور  خام تیل کی قیمتوں میں کمی آئی ہے، مشکل وقت گزرگیا، امید ہےکہ بہتری آئےگی، سمگلنگ روکی جائے، ایکسپورٹ پر توجہ دی جائے۔


انہوں نے کہا کہ ہر جماعت میں ایسے لوگ ہیں جو نجکاری کے خلاف ہیں، سٹیل مل 8 سال سے بند ہے، تنخواہیں آج بھی جاری ہیں، حکومت کو کچھ مشکل فیصلے لینے پڑیں گے، ہمیں پالیسیوں کے تسلسل کی ضرورت ہے۔

مزیدخبریں