کراچی :سابق وزیراعلیٰ سندھ لیاقت جتوئی نے بھی پی ٹی آئی کا ساتھ چھوڑ دیا ۔سابق وزیراعلیٰ سندھ لیاقت جتوئی نے جی ڈی اے میں شمولیت اختیارکر لی ہے۔ لیاقت جتوئی کی جی ڈی اے میں شمولیت کے موقع پر صفدرعباسی، سید زین شاہ اور دیگر رہنما موجود تھے۔
فنکشنل مسلم لیگ سندھ کے صدر پیر سید صدرالدین شاہ راشدی نے لیاقت جتوئی کی جی ڈی اے شمولیت پر خیرمقدم کیا۔
پیر سید صدرالدین شاہ راشدی نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں جی ڈی اے بھرپور کامیابی حاصل کرے گی، سندھ کے عوام کو احساس محرومیوں سے نکالیں گے۔