شوکت عزیز صدیقی بحالی کیس سماعت کیلئے مقرر

06:58 PM, 7 Dec, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد : سپریم کورٹ نے سابق جج اسلام آباد ہائیکورٹ شوکت عزیز صدیقی کا کیس بھی سماعت کیلئے مقرر کردیا ہے۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ 14 دسمبر کو سماعت کرے گا۔ 


جسٹس امین الدین خان، جسٹس جمال خان مندوخیل بینچ میں شامل ہیں۔جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس عرفان سعادت خان بھی بینچ  کا حصہ ہیں۔ 

مزیدخبریں