ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی کے خلاف صدارتی ریفرنس 11 سال بعد سماعت کیلئے مقرر

06:21 PM, 7 Dec, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد :سابق وزیر اعظم  ذوالفقار علی بھٹو قتل کیس پر صدارتی ریفرنس سماعت کے لیے مقرر کردیا گیا ہے۔ سپریم کورٹ کا نو رکنی لارجر بینچ 12 دسمبر کو ذوالفقار علی بھٹو کیس کی سماعت کرے گا ۔

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں نو رکنی بینچ سماعت کرے گا ۔جسٹس سردار طارق مسعود، جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس یحیٰی آفریدی،جسٹس امین الدین، جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر ،جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس مسرت ہلالی بھی بینچ کا حصہ ہوں گے۔ 

سابق صدر آصف علی زرداری نے اپریل 2011 میں صدارتی ریفرنس سپریم کورٹ میں دائر کیا تھا۔  ذوالفقار بھٹو سے متعلق صدارتی ریفرنس پر اب تک سپریم کورٹ میں 6 سماعتیں ہو چکی ہیں ۔صدارتی ریفرنس پر پہلی سماعت دو جنوری 2012 کو ہوئی تھی۔

 ذوالفقار بھٹو کے قتل سے متعلق صدارتی ریفرنس پر آخری سماعت 12 نومبر 2012 کو ہوئی تھی ۔ پہلی 5 سماعتیں سابق چیف جسٹس افتخار چودھری کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 11 رکنی لارجر بینچ نے کیں۔ آخری سماعت 9 رکنی لارجر بینچ نے کی تھی ۔ 

مزیدخبریں