آذربائیجان ،قبل از وقت صدارتی انتخابات کروانے کا حکم نامہ جاری 

05:55 PM, 7 Dec, 2023

نیوویب ڈیسک

باکو:آذربائیجان  میں قبل از وقت صدارتی انتخابات کروانے کا حکم نامہ جاری  کیاگیا ہے۔ آذربائیجان میں صدارتی انتخابات قبل از وقت فروری میں کروانے کا اعلان کیاگیا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق صدر الہام الیئو نے  قبل از وقت صدارتی انتخابات کروانے کا حکم نامہ جاری کر دیا ہے۔

اس حکم نامے میں مرکزی الیکشن کمیشن کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ آذربائیجان کے انتخابی ضابطے میں بیان کردہ طریقہ کار کے مطابق انتخابات کی تیاری شروع کرے۔

مرکزی الیکشن کمیشن کو 7 فروری 2024ء کو انتخابات یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزیدخبریں