غزہ میں بفر زون منصوبے کو مسترد کرتے ہیں ،اسرائیل مغرب کا بگڑا ہوا بچہ بن گیا :رجب طیب اردوان

 غزہ میں بفر زون منصوبے کو مسترد کرتے ہیں ،اسرائیل مغرب کا بگڑا ہوا بچہ بن گیا :رجب طیب اردوان

انقرہ  :ترک  صدر رجب طیب اردوان نے غزہ میں ’’بفر زون منصوبے‘‘ کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ہر صورت معصوم شہریوں کے جانی نقصان کو روکا جائے۔ جس کے لیے بہترین ذریعہ دو ریاستی حل ہے۔

اقوام متحدہ کی موسمیاتی تبدیلی کانفرنس  میں امریکا، چین اور ترکیہ نے غزہ کی صورت حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تنازع کے فوری اور  پُر امن حل کی ضرورت پر زور دیا۔

 اردوان نے کہا کہ غزہ میں حماس کے علاوہ کسی اور کی حکومت قائم کرنے کی خبروں پر کہا کہ فلسطین کے مستقبل سے متعلق کسی بھی غیر جمہوری انتظام کو فلسطینی عوام کی مرضی سے مشروط ہونا چاہیے۔


ترک صدر طیب اردوان نے مشرق وسطیٰ میں خراب صورت حال کا ذمہ دار صیہونی ریاست کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل مغرب کا بگڑا ہوا بچہ بن گیا ہے۔

مصنف کے بارے میں