واشنگٹن:خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے ٹائم میگزین نے ٹیلر سوئفٹ کو پرسن آف دی ایئر قرار دیاہے۔ امریکی جریدے ٹائم میگزین نے امریکی گلوکارہ ٹیلر سوفٹ کو سالانہ ’پرسن آف دی ایئر‘ کے اعزاز سے نوازتے ہوئے ان کی خدمات کا اعتراف کیا ہے۔امریکی جریدے ٹائم میگزین نے ٹیلر سوفٹ کی تصویر کو سرورق کی زینت بھی بنایا جو کہ انہوں نے اپنے آفیشل ایکس اکاوْنٹ پر پوسٹ بھی کی۔
اس حوالے سے ٹائم میگزین کے ایڈیٹر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ2023 میں ٹیلر سوئفٹ نے اپنی محنت اور کوشش سے بہت کچھ حاصل کیا۔ انہوں نے لوگوں کے خوابوں، احساسات اور تجربات کی توثیق کرنے کا عزم کیا، خاص طور پر خواتین، جنہیں نظر انداز کیا جاتا تھا۔
Taylor Swift (@taylorswift13) is TIME's 2023 Person of the Year https://t.co/oyjR55azCZ pic.twitter.com/m2qbIbd5TX
— TIME (@TIME) December 6, 2023
رواں سال ٹائم میگزین نے ’پرسن آف دی ایئر‘ کے لیے امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کے علاوہ دیگر 9 امیدواروں کو بھی شارٹ لسٹ کیا تھا جن میں باربی اور ہالی ووڈ کے مشہور اداکار، ولادی میر پوٹن، چینی صدر شی جن پنگ اور مصنفین شامل تھے۔