غیرقانونی طور پر مقیم غیر ملکی   پاکستان کی سلامتی اور معیشت کو متاثر کر رہے ہیں، آرمی چیف

09:25 AM, 7 Dec, 2023

نیوویب ڈیسک

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہےکہ غیرقانونی طور پر مقیم غیر ملکی   پاکستان کی سلامتی اور معیشت کو بری طرح متاثر کر رہے ہیں۔طے شدہ اصولوں کے مطابق باعزت طریقے سے ان کے ملکوں میں واپس بھیجا جا رہا ہے۔ 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے پشاور کا دورہ کیا جہاں ان کو  سکیورٹی  امور،انسداددہشتگردی  آپریشن پربریفنگ دی گئی۔ دورہ پشاور کے دوران آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کو   ضم شدہ اضلاع میں سماجی و اقتصادی ترقی کی پیش رفت کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ آرمی چیف نے بہادری اور شجاعت کا مظاہرہ پیش کرنے والے افسران اور جوانوں سے ملاقات کر کے ان کی بے مثال کارکردگی کو سراہا  اور سپاہیوں سے بات چیت کی۔

پشاور دورہ کے موقع پرآرمی چیف عاصم منیرنےقومی ورکشاپ خیبرپختونخوا سے خطاب کرتےہوئے کہا کہ  سیکورٹی فورسز کو صوبے کے غیور عوام کی پُرعزم حمایت کے باعث ہی خیبرپختونخوا میں استحکام اور سماجی و اقتصادی ترقی کے منصوبوں پر پیش رفت حاصل ہوئی ہے۔  وطن عزیز کے امن اور استحکام کے لیے دشمن قوتوں کے مذموم عزائم کوناکام بنایاجارہاہے۔

آرمی چیف کوسیکیورٹی کی مجموعی صورتحال، انسداد دہشت گردی کے خلاف جاری کارروائیوں، غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کی وطن واپسی  بارے  تفصیلی بریفنگ دی گئی۔سپہ سالارنےکہا، غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی ملکی سلامتی اور معیشت کو بری طرح متاثر کر رہے ہیں۔ ان کی وطن واپسی  کا فیصلہ حکومت نے پاکستان کے وسیع تر مفاد میں کیا ہے۔ انہیں باعزت طریقےسے اپنے ملکوں کو واپس بھیجا جا رہا ہے۔

مزیدخبریں