اسلام آباد: بجلی چوری کےخلاف کریک ڈاون اور قیمتوں میں غیرمعمولی اضافہ بھی ڈسکوز کے نقصانات کم نہ کرسکا اور چار ماہ میں سرکلرڈیٹ میں 301ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
وزارت توانائی کی دستاویز نے ڈسکوز کی رواں مالی سال کے چار ماہ کی کارکردگی کا بھانڈا پھوڑ ڈالا، دستاویز کے مطابق ،بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود چار ماہ میں بجلی کےسرکلرڈیٹ میں 301ارب روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔
دستاویز کے مطابق اکتوبردوہزار تئیس کو بجلی کا سرکلرڈیٹ2310ارب روپے سے بڑھ کر2611ارب روپے تک پہنچ گیا، جبکہ رواں مالی سال کے چار ماہ میں ڈسکوز کو بجلی بلوں کی وصولیوں میں 165ارب روپے کا نقصان ہوا، اسی عرصہ میں ڈسکوز کو بجلی چوری اور لائن لاسز سے77ارب روپے کا نقصان ہوا، بجلی کی پیداواری لاگت کی وصولی میں تاخیر سے 110ارب روپے کا نقصان ہوا ہے، بجلی کے موجودہ سرکلرڈیٹ پرسود کی مد میں 45ارب روپے کی ادائیگی کرنا پڑی۔
خیال رہے پاکستان نے آئی ایم ایف کو سرکلرڈیٹ میں مزید اضافہ نہ ہونے کی یقین دھانی کرا رکھی ہے،