پی ٹی ایم رہنما منظور پشتین7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

10:59 AM, 7 Dec, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: انسدادِ دہشتگردی عدالت نے پشتون تحفظ موومنٹ ( پی ٹی ایم) رہنما منظور پشتین کو 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالہ  کر دیا۔

پشتون تحفظ موومنٹ کے سربراہ منظور پشتین کے خلاف تھانہ ترنول میں درج مقدمہ کی سماعت انسدادِ دہشتگردی عدالت اسلام آباد میں ہوئی۔منظور پشتین کو خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین کی عدالت میں پیش کیاگیا۔ 

پولیس کی جانب سے منظور پشتین کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی تھی جس پر عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے پی ٹی ایم رہنما کو  7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالہ  کر دیا۔

منظور پشتین کے وکیل کاعدالت میں  کہنا تھا کہ منظور پشتین کا جسمانی ریمانڈ نہیں بنتا، ہمارا حق ہے جلسہ کرنا۔  بلوچستان میں منظور  پشتین  کی گاڑی پر فائر کی گئی۔ بلوچستان سے اغواء کیا گیا  3دن بعد آج پیش کیا گیاہے۔ 

خیال رہے کہ گزشتہ روز چمن میں منظور پشتین کو اہلکاروں پر فائرنگ کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ جس کے بعد انہیں کوئٹہ لے جاکر قانونی کارروائی کے بعد محکمہ داخلہ نے صوبہ بدری کا فیصلہ کیا اور انہیں اسلام آباد پولیس کے حوالے کر دیا گیا تھا۔ 

مزیدخبریں