’جو زبردستی ان حکمرانوں کو لایا وہ چلا گیا اب چاہے الیکشن چھ ماہ بعد ہو جیت ہماری ہوگی‘

11:28 PM, 7 Dec, 2022

نیوویب ڈیسک

لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پنجاب کے سیکرٹری جنرل حماد اظہر نے کہا کہ جو زبردستی ان حکمرانوں کو لایا وہ چلا گیا اب چاہے الیکشن چھ ماہ بعد بھی ہو جیت تحریک انصاف کی ہوگی ۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں تحریک انصاف کی الیکشن کراو ملک بچاو مہم کا این اے 126 سے ریلی کی صورت میں آغاز ہوا جس کی قیادت سابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے کی اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے حماد اظہر کا کہنا تھا کہ یہ شاندار آغاز اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ عوام اب الیکشن چاہتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی وزیر کا آج حلف لینا کوآرڈینیشن کی غلطی تھی ایسا نہیں ہونا چاہیے تھا ، دس بارہ روز میں کے پی کے اور پنجاب کی اسمبلیاں تحلیل ہو جائیں گئیں ، الیکشن ملک کی معیشت اور سیاسی استحکام کیلئے بہت ضروری ہیں یہ چاہیے چھ ماہ بعد بھی ہو کامیابی پی ٹی آئی کو ہی ملے گی ۔

حماد اظہر کا کہنا تھا کہ حکمرانوں کو مسلط کرنے والا تو اب چلا گیا ہم نے تو اس ملک میں ہی رہنا ہے لیکن انہوں نے ملک سے بھاگ جانا ہے آج ملکی معیشت ڈوپ رہی ہے اگر ہماری حکومت رہتی تو حالات ایسے نہ ہوتے ۔

مزیدخبریں