لاہور: معروف قانون دان بیرسٹر اعتزاز احسن نے عمران خان کو کچھ عرصہ کیلئے فوج پر تنقید نہ کرنے کا مشورہ دیدیا ۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فوج کا سیاست میں بالکل نہ ہونا تسلیم نہیں کرتا ، سکیورٹی سمیت کئی معاملات میں فوج کا سٹیک ہے ۔ عمران خان نے پارٹی ورکرز کو بھی تھکا دیا ، تھوڑا عرصہ انہیں بھی ریسٹ دیں ۔
اعتزاز احسن نے کہا کہ عمران خان کو پرویز الٰہی سے مشورہ کرکے اسمبلیاں تحلیل کرنے کا اعلان کرنا چاہیے تھا ، اعلان کرکے فوری اسمبلیاں تحلیل کر دینی چاہیئں تھی ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب اسمبلی توڑنا چاہتے ہیں تو آئین کے تحت انہیں اختیار ہے ۔
رہنما پیپلز پارٹی نے سابق صدر آصف زرداری کو ذہین پلیئر قرار دیتے ہوئے کہا کہ جماعتوں کو اکھٹا رکھنا آصف زرداری کا ہی کام ہے ۔ اعتزاز احسن کے مطابق نواز شریف فی الحال پاکستان نہیں آئیں گے ۔