نواب اسلم رئیسانی کا ساتھیوں سمیت جے یو آئی میں شمولیت کا اعلان

06:44 PM, 7 Dec, 2022

نیوویب ڈیسک

کوئٹہ: چیف آف سراوان اور سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب اسلم رئیسانی نے ساتھیوں کے ہمراہ جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق سراوان ہاو¿س میں جے یو آئی میں شمولیت کے حوالے سے تقریب ہوئی جس میں مختلف قبائلی و سیاسی عمائدین نے چیف آف سراوان اور سابق وزیر اعلیٰ نواب اسلم رئیسانی کی قیادت میں جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) میں شمولیت کا اعلان کیا۔ 
جے یو آئی کے رہنما مولانا عبدالواسع نے نواب اسلم رئیسانی کی ساتھیوں سمیت جمعیت میں شرکت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نواب اسلم رئیسانی سینیٹ انتخابات اور دیگر معاملات میں ہمارا ساتھ دیتے رہے، اسلم رئیسانی ہمارے منشور کے مطابق کام کرتے رہے ہیں۔
 نواب اسلم رئیسانی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جمعیت کے ساتھ دوستی اور قربت ہے، جمعیت کے دوستوں نے ماضی میں ہماری حکومت کا بھرپور ساتھ دیا، بلوچستان میں مضبوط سیاسی نظام کیلئے جدوجہد مزید تیز کریں گے۔

مزیدخبریں