اسلم رئیسانی کو جے یو آئی میں خوش آمدید، امریکہ اور یورپ سے دوستی کریں گے غلامی نہیں: مولانا فضل الرحمن

اسلم رئیسانی کو جے یو آئی میں خوش آمدید، امریکہ اور یورپ سے دوستی کریں گے غلامی نہیں: مولانا فضل الرحمن

کوئٹہ:جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے رہنماءمولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ نواب اسلم رئیسانی کی جے یو آئی میں شمولیت خوش آئند ہے، ہم اپنی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے اور بلوچستان کے عوام کو ان کے وسائل کا حاکم بنائیں گے۔ 
تفصیلات کے مطابق پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے ممتاز حضرات کی جمعیت علمائے اسلام میں شمولیت اختیار کرنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، نواب اسلم رئیسانی کی جے یوآئی میں شمولیت خوش آئند ہے اور ہم رئیسانی صاحب کے مقام کو اسی طرح رکھیں جس طرح اللہ نے عزت دے رکھی ہے۔ 
ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان معدنیات سے مالامال صوبہ ہے اور اس کے عوام مقامی وسائل کے مالک ہیں مگر ان وسائل پر بلوچستان کے عوام کا اختیار نہیں، ہم بلوچستان کے عوام کو ان کے وسائل کا حاکم بنائیں گے، بلوچستان کے عوامی حقوق کے تحفظ کیلئے متحد ہیں اور ہم اپنی خودمختاری پرکوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے اور ریکوڈک کے منصوبے کو بلوچستان کیلئے استعمال کریں گے۔ 
عالمی دنیا سے تعلقات سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ امریکہ اور یورپ نے دوستی کرنی ہے تو برابری کی سطح پر ہو گی، سب سے دوستی کریں گے لیکن کسی کی غلامی نہیں کریں گے۔ 

مصنف کے بارے میں