خیال کاسترو کے وزیر بننے سے ہمارے بیانیے کو نقصان پہنچا: عمران خان

خیال کاسترو کے وزیر بننے سے ہمارے بیانیے کو نقصان پہنچا: عمران خان

لاہور: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے خیال کاسترو کے وزیر بننے پر لاعلمی کا ظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے علم نہیں تھا کہ آپ وزیر بن رہے ہیں ، چلیں کوئی بات نہیں لیکن آپ کے وزیر بننے سے ہمارے بیانیے کو نقصان پہنچا ہے ۔

عمران خان کی زیر صدارت فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کا مشاورتی اجلاس ہوا جس میں ارکان قومی و صوبائی اسمبلی نے اسمبلی کی تحلیل کے حوالے سے عمران خان کے موقف کی مکمل تائید کر دی ، ارکان کا کہنا تھا کہ نشستیں عمران خان کی امانت ہیں جب کہیں گے اسمبلیاں چھوڑ دیں گے ۔

ایک طرف عمران خان پنجاب اسمبلی تحلیل کرکے حکومت چھوڑنے کا اعلان کر رہے ہیں دوسری طرف پنجاب کابینہ میں توسیع کی جا رہی ہے۔ پی پی 110 فیصل آباد سے پی ٹی آئی کے ایم پی اے خیال کاسترو کو وزیر بنادیا گیا ہے ۔ خیال احمد کاسترو نے بطور صوبائی وزیر حلف اٹھا لیا ۔ گورنر پنجاب نے خیال کاسترو سے حلف لیا ۔ وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے بھی تقریب میں شرکت کی ۔

واضح رہے کہ 4 دن پہلے رکن پنجاب اسمبلی خیال احمد کاسترو اور احمد شفیق نے وزیر اعلیٰ چودھری پرویز الہٰی سے ملاقات کی تھی اور وزیراعلیٰ فلڈ ریلیف فنڈ میں ڈھائی کروڑ روپے کا چیک پیش کیا تھا ۔

مصنف کے بارے میں