محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب نے شکایات اور انکوائریز کے حوالے سے نئے ایس اوپیز تشکیل دے دیئے

04:07 PM, 7 Dec, 2022

لاہور :محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب کی جانب سے بنائے گئے نئے   ایس اوپیز  کے تحت  ضلعی دفاترمیں موصول  ہونے والی شکایات 24گھنٹے میں ریجنل ڈائریکٹرز کو بھجوائی جائیں گی۔

ڈی جی اینٹی کرپشن ندیم سرورکا کہنا  تھا  کہ  ایڈیشنل ڈی جی کی سربراہی میں درخواستوں کی سکروٹنی کے لیے کمیٹی تشکیل دےدی  گئی ہے ،کمیٹی ایسے شکایات کنندگان کی نشاندہی کرے گی جو متعدد درخواستوں میں مدعی ہیں، کمیٹی کے ممبران میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر کمپلینٹس، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیگل اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹیکنیکل شامل ہوں گے ،کمیٹی فرنٹ ڈیسک ،رپورٹ کرپشن ایپ، وٹس ایپ نمبرز، ہیلپ لائن ،پرائم منسٹر پورٹل سے حاصل ہونے والی شکایات کی سکروٹنی کرے گی۔

ڈی جی اینٹی کرپشن کے مطابق کمیٹی   ہر انکوائری کی رپورٹ  چار ہفتوں میں پیش  کرئے گی،انہوں نے مزید کہا کہ عدالتوں کی ڈائریکشن والی انکوائریوں کو ترجیحی بنیادوں مکمل کیا جائے گا ۔

مزیدخبریں