جرمنی میں فوجی بغاوت کا منصوبہ بے نقاب،  فوجیوں سے تفتیش ،متعدد گرفتار 

03:52 PM, 7 Dec, 2022

نیوویب ڈیسک

برلن : جرمنی میں فوج کی طرف سے حکومت کا تختہ الٹنے کا منصوبہ بے نقاب ہوگیا۔  ملک بھر میں چھاپے مارے گئے ہیں۔ جرمنی میں دائیں بازو کے دہشت گرد گروہ کے 25 مشتبہ افراد گرفتار کرلیے گئے۔ 

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق بغاوت کے الزام میں حاضر سروس اور کئی سابق فوجیوں سے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ حاضر سروس فوجی اسپیشل فورسز کمانڈ کا رکن ہے۔ 

گرفتار افراد پر الزام ہے کہ وہ نومبر 2021 سے بغاوت کا منصوبہ بنارہے تھے۔ کریک ڈاون کےدوران 11 ریاستوں میں 3 ہزار پولیس اہلکاروں نے حصہ لیا۔

مزیدخبریں