الیکشن کمیشن نے ای وی ایم یا اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کی کبھی مخالفت نہیں کی ،چیف الیکشن کمشنر

02:47 PM, 7 Dec, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد :چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کا کہنا ہے کہ تنقید کرنے والوں کو چیلنج کرتا ہوں کہ وہ کہیں بھی دکھادیں کہ الیکشن کمیشن نے ای وی ایم یا اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کی مخالفت کی۔ ڈیجیٹل حلقہ بندیوں کے لئے 6 سے 7 ماہ درکار ہوتے ہیں۔

 قومی ووٹرز ڈے کی تقریب سے خطاب میں  سکندر سلطان راجا کا کہنا تھا کہ  الیکشن کمیشن انتخابات میں شفافیت کے لئے اقدامات کررہا ہے،  ضابطہ اخلاق خلاف ورزی پر پارٹی سربراہ سمیت کارکنوں کے خلاف کارروائی کی گئی  ،ملک کے لئے سب سے زیادہ اہم بلدیاتی الیکشن ہیں، صوبائی حکومتیں بلدیاتی الیکشن کے لئے  تیار نہیں تھیں۔

پنجاب کے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے چیف الیکشن کمشنر  کا کہنا تھا کہ  پنجاب میں لوکل گورنمنٹ قوانین کی مسلسل تبدیلیوں سے بلدیاتی انتخابات تاخیر کا شکار ہوئے، اپریل کے آخری ہفتے میں پنجاب کے بلدیاتی انتخابات کرا دیں گے پنجاب حکومت کو بتادیا گیا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کا قانون دوبارہ تبدیل کیا تو آئینی اختیار کے تحت پرانے قانون پر الیکشن کرائیں گے۔

چیف الیکشن کمشنر  کمشنر سکندر سلطان راجا نے مزید کہا کہ ای وی ایم  اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کے حوالے سے بہت تنقید ہوتی ہےتنقید کرنے والوں کو چیلنج کرتا ہوں کہ وہ اپنی بات کو  ثابت کریں ،  تمام ضمنی انتخابات کے دوران ضابطہ اخلاق کو یقینی بنانے کے لئے انتخابی عمل کی سخت مانیٹرنگ کی گئی، وفاقی حکومت ڈیجیٹل حلقہ بندیوں کی بات کررہی ہے۔ 

مزیدخبریں