لاہور : ایک طرف عمران خان پنجاب اسمبلی تحلیل کرکے حکومت چھوڑنے کا اعلان کر رہے ہیں دوسری طرف پنجاب کابینہ میں توسیع کی جا رہی ہے۔ پی پی 110 فیصل آبا د سے پی ٹی آئی کے ایم پی اے خیال کاسترو کو وزیر بنادیا گیا ہے۔
نیو نیوز کے مطابق خیال احمد کاسترو نے بطور صوبائی وزیر حلف اٹھالیا۔ گورنر پنجاب نے خیال کاسترو سے حلف لیا۔وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے بھی تقریب میں شرکت کی۔
واضح رہے کہ 4 دن پہلے رکن پنجاب اسمبلی خیال احمد کاسترو اور احمد شفیق نے وزیر اعلیٰ چودھری پرویز الہٰی سے ملاقات کی تھی اور وزیراعلیٰ فلڈ ریلیف فنڈ میں ڈھائی کروڑ روپے کا چیک پیش کیا۔