بوسٹن: 1976 میں متعارف کروایا جانے والا پہلا ایپل کمپیوٹر 15 دسمبر کو نیلامی کے لیے پیش کیا جائے گا ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایپل کے پہلے ایجاد کردہ کمپیوٹر کوامریکی شہر بوسٹن کے آکشن ہاؤس میں سسٹم کو تقریباً آٹھ گھنٹے تک چلایا گیا ،جس میں کوئی خرابی سامنے نہیں آئی ،کمپیوٹر میں 2 سو مشینیں تخلیق کی گئی تھیں ،جس میں سے 1 سو 75 فروخت کر دی گئیں ہیں ، جوایک مشین 1 لاکھ 50 ہزار ڈالر سے زائد میں بیچی گئی تھی ۔ ایپل کے بانی اسٹیو جابز نے اپنے ہاتھوں سے اس کمپیوٹر پر نمبر ڈالے تھے۔
واضح رہے کہ کمپیوٹر کی نیلامی کی بولی 2 لاکھ 41 ہزار 557 ڈالرز پر ہے جو 15دسمبر کو ختم ہوجائے گی ۔