طلبہ کی سردیوں میں موجیں لگ گئیں،ہفتے میں تین چھٹیوں کا اعلان 

10:46 AM, 7 Dec, 2022

نیوویب ڈیسک

لاہور : طلبہ کے لیے خوشخبری ہے ۔ سردیوں میں موجیں لگ گئیں۔ لاہور میں ہفتے میں تین چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا ہے۔ 

محکمہ سکول ایجوکیشن کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر سموگ کی وجہ سے تمام نجی اور سرکاری سکولوں میں جمعہ ، ہفتہ اور اتوار کو چھٹی ہوگی۔ 

نوٹیفکیشن کے مطابق عمل نہ کرنے والے سکولوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ 

مزیدخبریں