شدیددھندکےباعث  مسافرٹرینوں کا نظام درہم برہم ہو کر رہ گیا

09:57 AM, 7 Dec, 2022

کراچی : ملک بھر میں حالیہ شدیددھندکےباعث  مسافرٹرینوں کاشیڈول  درہم برہم ہو کر رہ گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق دھند کی وجہ سے کراچی سےپشاور جانے والی رحمان باباایکسپریس 5گھنٹےتاخیرکاشکار ہوئی،کراچی سےلاہورجانےوالی تیزگام ایکسپریس 3گھنٹے40منٹ کراچی سےلاہورجانےوالی پاک بزنس ایکسپریس 3گھنٹے  اور کراچی سےملکوال جانےوالی ملت ایکسپریس 3گھنٹےتاخیر سے  پہنچی ۔

کراچی سےملکوال چلنےوالی ملت ایکسپریس 3گھنٹےتاخیرکاشکار ہوئی ،کراچی سےلاہور جانے والی کراچی ایکسپریس 3گھنٹے ،کراچی سےلاہور جانےوالی قراقرم ایکسپریس 2گھنٹے40منٹ ، سبی سےلاہور جانے والی جعفرایکسپریس 2گھنٹے30منٹ  اسی طرح کراچی سےلاہورجانےوالی علامہ اقبال ایکسپریس 2گھنٹے اور  خیبرمیل ایکسپریس ایک گھنٹہ 30منٹ تاخیر سے لاہور اسٹیشن پہنچی۔

مزیدخبریں