میرٹ پر تعیناتی سے عمران خان کا سازشوں کا جال ٹوٹ گیا، اب کچھ آرام کریں،ہمیں ملکی استحکام لانے دیں: سعد رفیق 

میرٹ پر تعیناتی سے عمران خان کا سازشوں کا جال ٹوٹ گیا، اب کچھ آرام کریں،ہمیں ملکی استحکام لانے دیں: سعد رفیق 
سورس: File

اسلام آباد: وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ میرٹ پر آرمی چیف کی تعیناتی سے عمران خان کا سازشوں کا جال ٹوٹ گیا ہے۔ اب خان صاحب کچھ دن آرام کریں۔ ہم اتنا ملکی استحکام کیلئے کرتے ہیں۔ 

انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ میرٹ پرعسکری تعیناتیوں نےسازشوں کا جال توڑ دیا۔ لانگ مارچ نالہ لئی میں اُترگیا ۔اسمبلی توڑنے کی دھمکی گیدڑ بھبھکی ثابت ہوئی ہے۔ 

https://twitter.com/KhSaad_Rafique/status/1600322466408120320

انہوں نے کہا کہ عمران نےدورۂِ روس کواپنی غلطی مان لیا ۔ شہبازحکومت نے روس سے سستی گندم اور سستے پٹرول کا معاہدہ کرلیا ۔ اب آپ کچھ آرام کرلیں ۔ ہمیں ملکی استحکام کیلئےکام کرنے دیں۔ 

مصنف کے بارے میں