پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر شہباز گِل سانس کی تکلیف کے باعث ہسپتال داخل

09:42 AM, 7 Dec, 2022

نیوویب ڈیسک

لاہور : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے رہنما ڈاکٹر شہباز گِل کو سانس لینے میں مشکلات اور کھانسی کی تکلیف  محصوص ہونے پر سروسز اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ 


ذرائع کے مطابق لاہور میں بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی کے باعث  ڈاکٹر شہباز گِل  کو سانس کی تکلیف ہوئی ، وہ  قدیمی دمے   کے  مریض بھی ہیں،  سانس لینے میں مشکلات اور کھانسی کی شکایت پر انہیں  سروسز اسپتال کی ایمرجینسی میں لایا گیا۔


اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ   شہباز گِل کو  طبعی معائنے کے بعد وی آئی پی روم میں منتقل کر دیا گیا  ہے،مزید  تفصیلات ٹیسٹس کے بعد سامنے آئیں گی ۔ 
 
 
 
 

مزیدخبریں