اسلام آباد :گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 6 ہزار 708 ٹیسٹ کئے گئے، 28 مریض رپورٹ ہوئے، مثبت کیسز کی شرح اعشاریہ 42 فیصد رہی، ملک بھرمیں کورونا وائرس 35 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے، 2 اموات رپورٹ ہوئیں ہیں ۔
این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران پشاور میں کورونا کے 451 ٹیسٹ کئے گئے، 4 کیس رپورٹ ہوئے، مثبت کیسز کی شرح اعشاریہ 89 فیصد رہی، کراچی میں 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس کے 360 ٹیسٹ کئے گئے، 9 کیسز رپورٹ ہوئے، وائرس کی شرح 2 اعشاریہ 50فیصد رہی، اسلام آباد میں 615ٹیسٹ کئے گئے ، 1 مریض رپورٹ ہوا، مثبت کیسز کی شرح اعشاریہ 16 فیصد رہی۔
گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران لاہور میں کورونا کے 457 ٹیسٹ کیے گئے، 4 مریض رپورٹ ہوئے، وائرس کی شرح اعشاریہ 88 فیصد رہی ۔