حمزہ وزیراعلیٰ نہیں ہوں گے، پرویز الہٰی اسمبلی نہ توڑیں، مشاورت سے نیا سیٹ اپ بنالیں گے: زرداری کی تجویز 

حمزہ وزیراعلیٰ نہیں ہوں گے، پرویز الہٰی اسمبلی نہ توڑیں، مشاورت سے نیا سیٹ اپ بنالیں گے: زرداری کی تجویز 
سورس: File

لاہور :پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم نے آئندہ انتخابات کے اعلان سے قبل پنجاب میں سیاسی تبدیلی کے حوالے سے لائحہ عمل اور نئی منصوبہ بندی کے لیے رابطے تیز کر دئیے ہیں.

پی ڈی ایم میں شامل بڑی جماعتوں نے پنجاب میں اپنی سیاسی بقا کیلئے تبدیلی کو ناگزیر قرار دیا ہے .آصف زارداری نے چودھری شجاعت سے حالیہ ملاقات میں تجویز دی ہے کہ پرویز الہیٰ اسمبلی نہ توڑیں ۔ مشاورت سے نیا سیٹ اپ بنا لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ یقین دلاتا ہوں حمزہ شہباز وزیراعلیٰ نہیں ہوں گے ۔چودھری شجاعت بھی فوری اسمبلیاں توڑنے کے حق میں نہیں۔ انہوں نے آصف زرداری کو یقین دلایا کہ ملکی مفاد کی خاطر وہ اس سلسلے میں پرویز الہیٰ سے بات کریں گے۔

مصنف کے بارے میں