پراپرٹی کی نئی قیمتوں کا تعین رک گیا

11:32 PM, 7 Dec, 2021

اسلام آباد: ایف بی آر نے 16 جنوری 2022 تک پراپرٹی کی نئی قیمتوں کا تعین روک دیا ۔ پراپرٹی ویلیوشن ٹیبل کا جائزہ لینے کا عندیہ دے دیا گیا۔ تمام چیف کمشنرز ان لینڈ ریونیو ویلیویشن ریویو کمیٹیاں تشکیل دیں گے۔

ایف بی آرنے 16 جنوری 2022 تک پراپرٹی کی نئی قیمتوں کا تعین روک دیا ۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے پراپرٹی ویلیوشن ٹیبل کا جائزہ لینے کا عندیہ دیدیا ہے ۔

ایف بی آرکے مطابق تمام چیف کمشنرز ان لینڈ ریونیو ویلیویشن ریویو کمیٹیاں  تشکیل دیں گے ۔ اسٹیک ہولڈرزکو 10 دسمبر 2021 تک ویلیوشن ٹیبل پر شکایات داخل کرانے کی ہدایت کی دی گئیں ۔

 ایف بی آرنے کہا کہ چیف کمشنرز اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ بامعنی مشاورتی عمل شروع کریں ۔ اقدارکے تعین کے لیے اسٹیٹ بینک کے منظور شدہ ویلیورز کو شامل کریں۔ 

مزیدخبریں