راولپنڈی :وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا قریبی ساتھ اور تحریک انصاف کا سرگرم رکن ناصف گورو کو پولیس نے گرفتار کر لیا ،جس پر 171 اور 188 کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔
نمائندہ نیو نیوز کے مطابق ملزم ناصف گورو شیخ رشید احمد کا قریبی ساتھی اور پی ٹی آئی کا سرگرم رکن ہے۔جسے سرکاری نمبر پلٹ اور گاڑی پر ممنوعہ لائٹ استعمال کرنے پر گرفتار کیا گیا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق ناصف گورو کے قبضہ سے سرکاری نمبر پلیٹ،ممنوعہ لائٹ اور گاڑی بھی قبضہ میں لی گئی ہے۔ تھانہ گنجمنڈی پولیس نے ناصف گورو کے خلاف 171 اور 188 کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے ۔
پولیس ذرائع کے مطابق ملزم سرکاری نمبر پلیٹ اور ممنوعہ لائٹ کا کوئی اجازت نامہ پیش نہ کرسکا،ملزم گاڑی پر سرکاری نمبر پلیٹ اور لائٹ لگا کر سوشل میڈیا پر تشہیر کرتا تھا۔