پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری

09:45 PM, 7 Dec, 2021

اسلام آباد:وفاقی کابینہ نے پٹرولیم مصنوعات کی مد میں عوام پر اضافی بوجھ ڈالنے کی منظوری دیدی ہے۔کابینہ نے فی لٹر پٹرول پر او ایم سی،ڈیلرز مارجن ایک روپے 70 پیسے بڑھانے کی منظوری دیدی۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے ایک دفعہ پھر عوام پر پٹرول بم گرانے کا فیصلہ کر لیا۔ڈیلرز مارجن کی مدمیں کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے اضافے کی منظوری پہلے ہی دیدی ہے ۔

کابینہ نے پٹرول پر او ایم سی مارجن 2روپے97 پیسے سے بڑھاکر 3روپے68پیسے کرنے  جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل پر او ایم سی مارجن 2روپے97پیسے سے بڑھاکر3روپے68پیسے کرنے کی منظوری  کی منظوری دے دی ہے ۔

مزیدخبریں