لاہور : مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے اپنے بیٹے کے ولیمے کی تقریب میں گانا گانے کی ویڈیو وائرل ہونے اور ٹی وی چینلز پر چلنے پر رد عمل دے دیا ہے۔
اپنے ٹویٹ میں مریم نواز نے کہا کہ بیٹے کی شادی ایک نجی، خاندانی معاملہ ہے۔ میں، تمام ماؤں کی طرح، سیاسی تبصروں کی طرف راغب کیے بغیر اس موقع کو منانے کے موقع کی مستحق ہوں۔
انہوں نے کہا کہ میں میڈیا اور باقی سب سے عاجزی کے ساتھ درخواست کرتی ہوں کہ وہ خاندان کے رازداری کے حق کا احترام کریں۔
My son’s wedding is a private,family affair. I,like all mothers,deserve a chance to celebrate the occasion without attracting political commentary. I humbly request media and everyone else to respect the family’s right to privacy. Thank you 🙏🏼
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) December 7, 2021
واضح رہے کہ بیٹے جنید صفدر کی شادی کی تقریب میں حمزہ شہباز شریف اور مریم نواز شریف کی گلوکاری کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جسے تمام چینلز نے نشر کیا تھا۔