اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا جس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے دو ایڈہاک ججز کو مستقل کرنے کی سفارش کردی گئی۔
جوڈیشل کمیشن نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے جن دو ایڈہاک ججز کو مستقل کرنے کی سفارش کی ہے ان میں جسٹس طارق محمود جہانگیری اور جسٹس بابر ستار شامل ہیں ۔
اجلاس میں جسٹس عمر عطا بندیال ، جسٹس قاضی فائز عیسی اور جسٹس سردار طارق نے شرکت کی ۔پاکستان بار کی جانب سے ممبر اختر حسین اور اسلام آباد بار کی جانب سے رفیع الدین بابر بھی شریک ہوئے۔