سری لنکا کے شہری کی ہلاکت کی پرزورمذمت کرتے ہیں ، پاکستانی علماء کرام

12:33 PM, 7 Dec, 2021

اسلام آباد : پاکستان کے مختلف طبقہ فکر کے علماء کرام نے سیالکوٹ میں سری لنکن شہری پر اظہار افسوس کیا ہے ۔ اسلام آباد میں سری لنکن ہائی کمشن کے باہر میڈیا سے گفتگو میں علماء نے کہا کہ اس سانحہ نے ہمیں ہلاکر رکھ دیا ہے ۔

عالم دین مفتی تقی عثمانی نے کہا کہ جس طرح کی جنونیت کا اظہار کیا گیا ہے وہ افسوسناک ہے اور ہر طبقہ فکر نے  اس کی مذمت کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ سانحہ نے ہم سب کو ہلا کر رکھ دیا ہے ۔ پوری قوم سری لنکا کے شہری کی موت پر اظہار افسوس کرتی ہے اور ہم سب سری لنکا کے عوام کےغم میں برابر کے شریک ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ واقعہ میں ملوث افراد کو قرار واقعی سزا دی جائے اور ہم سب حکومت سے درخواست  کرتے ہیں کہ اس واقعہ میں ملوث افراد کو جلد از جلد قرار واقعی سزا دی جائے ۔

پریس کانفرنس میں موجود مولانا ابو الخبیر نے کہا کہ متاثرہ خاندان کے ساتھ اظہار افسوس کرتے ہیں ۔ اسلام ہمیں کسی کو بھی ثبوت کے بغیر سزا دینے کا اختیار نہیں دیتا ۔

مولانا قبلہ ایاز نے کہا سری لنکاکے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے سارے علماء کرام سری لنکن سفارتخانے آئے ہیں ۔ ان کا کہناتھا کہ حکومت واقعہ کے ذمہ داروں کو جلد کیفر کردار تک پہنچائے ۔اسلام ایسے کسی واقعہ کی اجازت نہیں دیتا ۔

مزیدخبریں