ممبئی : بھارت میں ہندوانتہا پسندی کا ایک اور واقعہ ، مدھیہ پردیش میں انتہا پسند ہندؤں نے عیسائی مشنری سکول پر دھاوا بول دیا ۔انتہا پسندہندؤں نے پہلے سکول پر پتھراؤ کیااور اس کے بعد سکول کے اندر توڑ پھوڑ کی اور عملے کو تشدد کا نشانہ بنایا ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق مدھیہ پردیش میں عیسائی انتظامیہ کے تحت چلنے والے ایک اسکول پرہندوانتہاپسندوں نے دھاوا بول دیا۔انتہاپسند ہندؤں نے سکول میں جاری امتحانات کے دوران ہی سکول انتظامیہ پر تشدد کیا اورتوڑپھوڑکی ۔ انتہا پسند ہندؤں کے حملے سے خوفزدہ ہوکر بچے ڈیسک کے نیچے چھپ گئے اور مشکل سے جان بچائی ۔
یاد رہے کہ انتہا پسند ہندؤں نے سکول انتظامیہ پر الزام عائد کیا ہے کہ وہاں پر زبردستی مذہب تبدیل کرنے تربیت دی جارہی ہے اور بچوں کے دلوں میں ہندومذہب کے بارے میں منفی باتیں ڈالی جارہی ہیں ۔
اس موقع پر موجود پولیس خاموش تماشائی بنی کھڑی رہی اورکسی انتہا پسند ہندو کو نہیں روکا ۔