راولپنڈی ،آوارہ کتوں نے کم سن بچے کی جان لے لی

10:16 PM, 7 Dec, 2020

راولپنڈی ، آوارہ کتوں نے کم سن بچے کی جان لے لی ۔ راولپنڈی کے علاقے کرتارپورہ میں پانچ سالہ بچہ گھر سے باہر نکلا ہی تھا کہ گلی کے آوارہ کتوں نے اس پر حملہ کردیا ۔ بچے کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال لے جایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا ۔ 

ہولی فیملی ہسپتال کے ڈاکٹروں کے مطابق  بچے کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال لایا گیا جہاں ان کی سرتوڑ کوشش کے باوجود بچہ جان کی بازی ہار گیا ۔ اہل علاقہ نے بچے کی ہلاکت پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ علاقے میں آوارہ کتوں کی ٹولیوں کا خاتمہ کیا جائے ۔ 

 

مزیدخبریں