مریم نواز کے ساتھ ریلی میں ناخوشگوار واقعہ، تھپڑوں کی بارش

08:23 PM, 7 Dec, 2020

لاہور :پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کیساتھ لاہور ریلی میں ناخوشگوار واقعہ اس وقت پیش آیا جب ریلی میں موجود ایک شخص نے مریم نواز کو ہاتھ لگایا جس کے بعد وہاں موجود کارکنوں نے مذکورہ شخص پر تھپڑوں کی بارش کر دی ۔

تفصیلات کے مطابق اس وقت مریم نواز حکومت کیخلاف جاری مہم میں مسلم لیگ ن کی طرف سے نمائندگی کر رہی ہیں جہاں وہ 13 دسمبر کو ہونے والے جلسے کیلئے عوام میں آگاہی مہم کیلئے آج جاتی امرا سے لاہور کے مختلف حلقوں میں دعوت دینے کیلئے پہنچیں۔ مریم نواز نے مختلف حلقوں میں جگہ، جگہ عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے حکومت کو الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے پاس بس کچھ دن باقی رہ گئے ہیں اور اب لاہور جلسے میں آر یا پار ہو گا کیونکہ جب لاہور بولتا ہے تو پورا پاکستان بولتا ہے ۔

مریم نواز نے کہا لاہور میں 13 دسمبر کو پی ڈی ایم کا  جلسہ  کامیابی سے ہمکنار ہوگا، انہوں نے عوام سے کہا نااہل حکومت کو گھر بھیجنے کیلئے 13 دسمبر کو مینار پاکستان ضرور آئیں،13 دسمبر کو نوازشریف کا مان رکھنے کیلئے عوام جلسہ میں شرکت کریں ،مریم نواز نے کہا چاہے اجازت نہ دیں جلسہ ہر صورت ہوگا اور مینار پاکستان پر ہوگا۔

مریم نواز کیساتھ ریلی میں اس وقت ناخوشگوار واقعہ پیش آیا جب ایک شخص نے مریم نواز کو چھونے کی کوشش کی جس پر وہاں موجود ن لیگی کارکن مشتعل ہو گئے اور مذکورہ شخص پر تھپڑوں کی بارش کر دی۔ 

بشکریہ(نئی بات)

مزیدخبریں