ایٹمی پروگرام کے بانی کو سیٹلائیٹ سے کنٹرول کی جانے والی گن سے قتل کیا گیا ،ایڈمرل علی فداوی

ایٹمی پروگرام کے بانی کو سیٹلائیٹ سے کنٹرول کی جانے والی گن سے قتل کیا گیا ،ایڈمرل علی فداوی
کیپشن: فائل فوٹو

 تہران ،ایران کے انقلابی گارڈز نے دعویٰ کیا ہے کہ معروف ایٹمی سائنسدان محسن فخری زادہ کو قتل کیا گیا ۔ ان کے قتل میں سیٹلائیٹ سے کنٹرول کی جانے والی مشین گن استعمال کی گئی ۔ 

ایرانی انقلابی گارڈز کے نائب کمانڈر رئیر ایڈمرل علی فداوی کا کہنا ہے کہ فخری زادہ کے سر کو ٹارگٹ کرکے فائر کیا گیا جبکہ ان کے ساتھ 10 انچ کے فاصلے پر بیٹھی اہلیہ کو خراش تک نہیں آئی ۔ 

 یاد رہے کہ ایران کے ایٹمی پروگرام کے بانی سائنسدان محسن فخری زادہ کو پچھلے ماہ 27 نومبر کو تہران میں فائرنگ سے قتل کردیا گیا تھا ۔ جس کے بعد ایران نے ان کے قتل  کا الزام اسرائیل پر عائد کیا اور بدلہ لینے کا بھی اعلان کیا ۔