تہران ، ایرانی قدس فورس کے سینئر ممبر کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے ۔ بریگیڈئیر جنرل عبدالرسول اوستوار عراق میں تعینات تھے ،
عرب میڈیا کے مطابق قدس فورس کے سینئر ممبر بریگیڈئیر جنرل عبدالرسول اوستوار ایرانی پاسداران انقلاب کے ڈپٹی کمانڈر بھی رہ چکے تھے ۔ وہ ان دنوں عراق میں ایک مشن پر تعینات تھے کہ اس دوران وہ کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ۔
بریگیڈئیر جنرل عبدالرسول اوستوار دوماہ سے کومے میں تھے ۔
یاد رہے کہ ایران میں کورونا وائرس کی وجہ سے 50 ہزار سے زائد اموات ہوچکی ہیں ۔