اسلام آباد ،مذہبی سکالر ونعت خواں جنید جمشید کو بچھڑے چاربرس بیت گئے۔جنید جمشید نے میوزیکل گروپ وائٹل سائنز کے مرکزی گلوکار کی حیثیت سے کیرئیر کا آغاز کیا اور خوب نام کمایا ۔
1987 میں دل دل پاکستان جان جان پاکستان سے انہیں ملک گیر شہرت حاصل ہوئی ۔
ان کے میوزک البم آج بھی مقبول ہیں۔جنید جمشید کی معروف مذہبی سکالر مولانا طارق جمیل سے ملاقات ہوئی تو انہوں نے موسیقی کو خیر باد کہہ دیا اور نعت خوانی کی طرف آگئے ۔ جنید جمشید کو بطور نعت خواں عالمگیر شہرت حاصل ہوئی ۔
جنید جمشید سات دسمبر 2016 کو چترال سے اسلام آباد جانے والی پی آئی اے کی پرواز کے حادثے میں جاں کی بازی ہار گئے ۔