کانپتی ٹانگیں ہارڈ ٹاک میں پوری دنیا دیکھ چکی ہے، شہباز گِل

کانپتی ٹانگیں ہارڈ ٹاک میں پوری دنیا دیکھ چکی ہے، شہباز گِل
کیپشن: کانپتی ٹانگیں ہارڈ ٹاک میں پوری دنیا دیکھ چکی ہے، شہباز گِل
سورس: فائل فوٹو

لاہور: معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گِل نے مریم اورنگزیب کے بیان پر ردعمل میں کہا ہے کہ پی ڈی ایم اخلاقی پستی میں گھرے لوگوں پر مشتمل ہے اور جان بوجھ کر اجتماعات اکھٹے کیے جا رہے ہیں جو کورونا کیسز میں اضافے کی وجہ ہے لیکن ذمہ دار حکومت کو ٹھہرایا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا پوری دنیا کورونا کے خلاف متحد ہے لیکن اپوزیشن اپنی کرپشن بچانے کیلئے اسے استعمال کر رہی ہے۔

 ان کا مزید کہنا تھا کہ پوری دنیا فوڈ انفلیشن کا شکار ہے مگر یہاں اسے حکومتی کارکردگی سے جوڑا جا رہا ہے۔ آدھے مفرور اور آدھے ضمانتی اس وقت استعفیٰ لینے کی بات کر رہے ہیں جو ان کو کسی صورت میں بھی زیب نہیں دیتا۔ شہباز گِل نے کہا پی ڈی ایم کی شناخت کرپشن زدہ ٹولے سے زیادہ کچھ اور نہیں ہے اور لوٹ مار کے سوال پر کانپتی ٹانگین ہارڈ ٹاک میں پوری دنیا دیکھ چکی ہے

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار لاہور کی حقیقی ترقی کے لئے 60 ارب روپے کے خصوصی پیکیج کی منظوری دے دی ہے۔ گزشتہ ادوار میں صرف اور صرف شاہی خاندان کے اثاثوں میں خوب ترقی ہوئی مگر عوام کو ترقی و خوشحالی سے محروم رکھا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ٹیم انہی محرومیوں کو ختم کرنے کے لئے کمر بستہ ہیں۔