سعودی عر ب سے پندرہ سو پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کردیا گیا 

04:03 PM, 7 Dec, 2020

جدہ: سعودی عرب کی حکومت نے 1500 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کرنے کا حکم دیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق سعودی حکومت کی جانب سے مملکت میں مقیم غیر قانونی  تارکیں وطن کے خلاف آپریشن جاری ہے ۔ 2017 سے جاری اس کریک ڈاؤن  کے نتیجے میں اب تک کئی ہزار  کے لگ بھگ غیر قانونی تارکیں کو ڈی پورٹ کیا جاچکا ہے ۔

جس میں ہزاروں  پاکستانی شامل ہیں ، ان میں ایکسپائزڈ ویزہ  ہولڈرز ،کفیل سے فرا ر ہونے والے اور دیگر جرائم میں سزا یافتہ افراد شامل ہیں .

سعودی حکومت کی جانب سے وقتاََ فوقتاََ پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کردیا جاتاہے ۔ اور اب سعودی عرب کی حکومت نے 1500 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کرنے کا حکم دیا تھا ۔ ڈی پورٹ ہونے والے پاکستانیوں کو وطن واپسی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہاہے ۔ 

معاون خصوصی برائے اوور سیز پاکستانیز زلفی بخاری کا کہناہے کہ 1500 پاکستانی سعودی عرب میں ڈیپورٹیشن سنٹر میں موجود ہیں ۔ 

ایوی ایشن نے ڈی پورٹ کیے جانے والے پاکستانیوں کے اخراجات برداشت کرنے کے حوالے سے وزارتوں سے مشاورت شروع کردی ہے .

اس سے قبل 18 نومبر کو بھی سعودی عرب سے ڈی پورٹ پاکستانیوں کا ایک قافلہ سعودی ائیر کی خصوصی پرواز کے ذریعے کراچی پہنچا ، کراچی ائیر پورٹ کے ذرائع کے مطابق سعودی عرب سے ڈی پورٹ ہونے والے 160 پاکستانیوں کو سعودی ائیر کی پرواز ایس وی 708 کے ذریعے پاکستان بھجوایا گیا ہے ۔ 

مزیدخبریں