ٹورنٹو: کینیڈا کی فوج نے ٹورنٹو چڑیا گھر میں موجود قطبی ریچھ کی پانچویں سالگرہ کے موقع پر انوکھا کام کردیا .
تفصیلات کے مطابق کیننڈا کی فوج نے جونو نامی ریچھ کو اس کی سالگرہ پر تحفہ دیتے ہوئے کیننڈا کی فوج نے اعزاز ماسٹر کارپورل کا عہدہ دے دیا ہے ۔
چڑیا گھر نے اعلان کیا ہے کہ کہ برگیڈئیر جنرل کونراڈ میالکوسکی جو چوتھی کیننڈین ڈویژن اور جوائنٹ ٹاسک فورس سنٹرل کے کمانڈر ہیں ، انہوں نے جونو کو اعزازی ماسٹر کارپورل کا اعزاز دیا ہے .
جونو جنگ عظیم اول و دوم میں حصہ لینے والے فوجیوں کی یاد منانے کے دن پیدا ہوا تھا ، جنگ عظیم دوم میں جونو کے ساحل پرکیننڈا کی فوج کے اترنے کی مناسبت سے اس ریچھ کو بھی جونو کا نام دیا گیا ۔