اقامہ  کی تجدید میں تاخیر پر جرمانہ کب سےہوگا؟

اقامہ  کی تجدید میں تاخیر پر جرمانہ کب سےہوگا؟

جدہ : سعودی عرب میں عالمی وبا کے کیسز میں نمایاں کمی آنے کے بعد حالات بہتر ہوتے جارہے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ ماہ بیرون ملک کے عمرہ زائرین کی بھی محدود تعداد کو ویزوں کا اجراء شروع ہوچکا ہے ، جنوری سے معمولات میں مزید بہتری آنے کی امید ہے جس کے بعد حالات کو دیکھتے ہوئے پابندیوں کے بارے میں  حکام کی جانب سے قواعد کا اعلان کیا جائیگا.

غیر ملکی ملازمین کے حوالے سے نئے قوانین مرتب کیے گئے ہیں جن کا نفاذ آئندہ مارچ کے دوسرے ہفتے سے ہوگا، سعودی عرب میں محکمہ امیگریشن اینڈ پاسپورٹ کے قانون کے مطابق ملازمین کے اقامے کی تجدید تین  جبکہ مخصوص حالتوں میں زیادہ سے زیادہ چھ ماہ قبل کروائی جاسکتی ہے .

 

نئی تجدید کی مدت ایک برس ہوگی ، اقامہ کی تجدید کی جانے والی پرانی مدت میں شامل ہوجائیگی اس طرح پرانی مدت چھ ماہ ملا کر 18 ماہ ہوجائیگی ، تاہم اس کے لیے دیگر شرائط وہی ہیں یعنی تجدید کے وقت میڈیکل انشورنش اور ادیگر فیس وغیرہ جمع کروانا ہوگی.