محکمہ موسمیات نے بارش کی پیشگوئی کردی 

11:03 AM, 7 Dec, 2020

اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے آج سے ملک کے مختلف حصوں میں بارشوں اور پہاڑوں پر برف باری کی پیشگوئی کردی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے ملکہ کوہسار مری میں آج اور کل برفباری کا امکان ظاہر کیا ہے ، گلیات میں بھی  برفباری متوقع ہے ، اسلام آباد، راولپنڈی ، لاہور ، گوجرانوالہ ، سیالکوٹ اور پشاور سمیت کئی شہروں میں بادل برسیں گے ۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہوائیں بالائی علاقوں میں داخل ہونے سے آج اور کل بارش ہوگی ، بارش کا سلسلہ بدھ کی صبح تک جاری رہ سکتاہے ، خیبر پختونخواہ میں پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی ہے ۔ 

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ٹھنڈ اور بادلوں کے ڈیرے ہیں ، محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹے کے دوران بارش کی پیشگوئی کی ہے ۔ 

پنجاب کے مختلف علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں ، جس کے باعث شہریوں کے آمد و رفت میں مشکلات کا سامنا ہے اور بڑی شاہراہوں پر ٹریفک کر روانی بھی متاثر ہے ۔ 

ساہیوال اور گردو نواح کے علاقے دھند کی لپیٹ میں ہیں ، جس کے باعث شہریوں کو آؐمد و رفت میں مشکلات کا سامنا ہے اور بڑی شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہے ۔ 

ساہیوال اور گردو نواح کے علاقے دھند کی لپیٹ میں ہیں ، حد نگاہ چند میٹر تک محدود ہے ، شورکوٹ اور ڈجکوٹ میں بھی شدید دھند نے منظر دھند لا دیے ہیں ۔ 

ٹبہ سلطان پور اور گردو نواح کے علاقوں میں بھی شدید دھند کا راج ہے ، ٹریفک پولیس نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ 

مزیدخبریں